صدارتی امیدواربننےکی ڈیموکریٹ خواہشمند ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات بدصورت اور تقسیم کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری
ہے۔ ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈٹرمپ کو خبردارکیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کی پالیسی سے گریز کریں اور نفرت پھیلانےکارویہ ترک کردیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماچس سے کھیلو گے تو ایسی آگ لگے گی جو پھر آپ کے قابو میں نہیں رہے گی